تازہ تر ین

پنجاب ،خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں، آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، نگران حکومتوں کا مزید برقرار رہنا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی منتخب اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔
شہری رائے اشتیاق کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت خزانہ و داخلہ ، الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے، نگران وزرائے اعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنر بھی فریقین میں شامل ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv