تازہ تر ین

وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ظہور مہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجراء کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے۔
سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگران وزیر اعظم اور نگران چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے، عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv