تازہ تر ین

فون ٹیپ کرنے پر داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس بھیجوں گا: خواجہ طارق رحیم

لاہور: (ویب ڈیسک) خواجہ طارق رحیم نے کہا ہے کہ آج وزیر قانون، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ایکشن لیں گے، اگر ہمت ہے تو ایکشن لیں پھر میں بھی بتاؤں گا قانون کیا ہے، یہ مجھ سے پھر قانونی مار کھانے کیلئے تیار ہو جائیں۔
نجی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار سے قانون کے حوالے سے بات کر رہا تھا، تین رکنی بینچ کا میں وکیل نہیں ہوں، میری گفتگو ہوئی لیکن ایک حصہ منظر عام پر آیا، فون ٹیپ کرنے پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس بھیجوں گا۔
خواجہ طارق رحیم نے مزید کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، ایک وکیل ہوں میں سیاست میں حصہ نہیں لیتا، جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی کی شادی تو (ن) لیگ کے ایم این اے سے ہوئی، یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، دودوستوں کے درمیان جب بات ہوتی ہے تو قانون اور سیاست پر بھی بات ہو جاتی ہے۔
معروف قانون دان خواجہ طارق رحیم نے کہا ہے کہ اصل میں ان کے سارے الیکشن سے فرار کے بہانے ہیں، آزاد کشمیر وزیراعظم کی نااہلی والے دن ثاقب نثار سے بات ہوئی، ان سے قانونی معاملات پر بات ہو رہی تھی، بے نظیرکی پہلی حکومت کو ججز کے فون ٹیپ کرنے پر ختم کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv