تازہ تر ین

دادو: میہڑ میں مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی،حادثے میں25 مسافر زخمی

دادو: (ویب ڈیسک) دادو کی تحصیل میہڑ میں مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق میہڑ کے علاقے کولاچی موری کے مقام پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی علاقہ مکینوں، موٹروے پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے خیرپورناتھن شاہ اور میہڑ اسپتال منتقل کیا۔
رپورٹس کے مطابق میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv