تازہ تر ین

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا زمان پارک کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 14 مئی کو شیڈول الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف پی پی 110 کے کارکنان نے زمان پارک کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 110 سے چودھری محبوب عالم سندھو کی قیادت میں ریلی زمان پارک پہنچی، کارکنان نے پی پی 110 میں چودھری محبوب عالم سندھو کو ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔
احتجاج میں کارکنان نے بڑی تعداد شرکت کی، پی پی 110 کے قافلے میں شامل کارکنان نے پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کارکنان پی پی 110 سے اسد معظم کو ٹکٹ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv