تازہ تر ین

عمران خان کے پیروکار آنکھیں کھولیں اور جھوٹے شخص سے جان چھڑائیں: شرجیل میمن

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیروکار آنکھیں کھولیں اور اس جھوٹے شخص سے جان چھڑائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے انٹرویوز ان کے اپنے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو رہے ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا کہ دو صوبوں میں حکومت جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر ختم کیں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شخص کی سیاست 100 فیصد جھوٹ پر مبنی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 صوبوں میں اپنی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل (ر) باجوہ کیخلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی تھی، ان کو ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے تو جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں کیوں ختم کیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی ساری باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، اس شخص کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، یہ شخص ذہنی مریض بن چکا ہے، عمران خان کا مقصد صرف پاکستان سے دشمنی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv