تازہ تر ین

ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی، اب تک 23 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار افراد کا شمار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ عید الفطر کی وجہ سے فیلڈ آپریشن میں 5 دن کا وقفہ کیا گیا ہے، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 21 سے 25 اپریل تک روک دیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت 19 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل ہونا باقی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں بھی تاحال مردم شماری مکمل نہ ہو سکی، 26 اپریل کو مردم شماری کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv