تازہ تر ین

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
زونل کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف میں ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات کی ٹیم بھی اوقاف پلازہ میں موجود ہے، جس کے مطابق سورج ڈوبنے سے پہلے 21 منٹ، غروب آفتاب کے بعد 5 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv