تازہ تر ین

شہروز کاشف کا رواں سال 8000 میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا عزم

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے رواں سال 8000 میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
21 سالہ کوہ پیما پہلے ہی 8 ہزار میٹر بلندی کی 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں اور اناپورنا1 چوٹی سر کرنے کے بعد شہروز 8000 میٹر سے زائد بلندی کی 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔
حالیہ انٹرویو کے دوران شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ میرا اگلا ہدف 8167 میٹر بلند دھولا گیری چوٹی سر کرنا ہے تاہم چند ہفتوں کے لئے وقفہ کروں گا، عید کے بعد دھولاگیری چوٹی کی مہم کیلئے نیپال جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال8000 میٹر سے بلند دنیا کی تمام14 چوٹیاں سر کرنے کا ہدف حاصل کر لوں گا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے شہروز نے ہم وطن خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اور سیون سمٹس ٹریکس کی ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ نیپال کے گنڈاکی صوبہ میں واقع 8091 میٹر بلند مانٹ اناپورنا ون کامیابی سے سر کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv