تازہ تر ین

الیکشن بائیکاٹ سے (ن) لیگ کی رہی سہی عزت بچ جائے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کے بائیکاٹ سے مسلم لیگ (ن) کی رہی سہی عزت بچ جائے گی۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس اب بہترین راستہ الیکشن کا بائیکاٹ ہے، اس فیصلے سے ان کی رہی سہی عزت بچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس نہیں دی جا سکتی تھیں، ٹکٹس دینے کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا، امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل گزشتہ 3 ماہ سے جاری تھا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی قومی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات ہونے ہیں، جن لیڈروں کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس نہیں مل سکے وہ قومی اور بلدیاتی سیاست میں کردار ادا کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv