تازہ تر ین

پی ڈی ایم مذاکرات کیلئے تیار مگرالیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں : چودھری پرویزالہٰی

لاہور: (ویب ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں۔
مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، اوورسیز پاکستانی ہانگ کانگ کے صدر چودھری گلزار، سابق صدر لاہور بار عاصم چیمہ، چودھری اکرم، سابق وزیر محمد اکرم نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ کا الیکشن سے فرار کا مطلب ہے انہیں اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے، ن لیگ کا پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن ملک میں غیر جمہوری عمل کو پروان چڑھنا چاہتی ہے ہم اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار بار حکمرانوں کومحفوظ راستہ دے رہی ہے، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے ، پی ڈی ایم کو ہر صورت عمران خان سے مذاکرات کرنا ہوں گے، نا اہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے راستے کبھی بند نہیں کرتیں ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر محفوظ راستہ نکالنا ہو گا ، عمران خان سے مذاکرات کئے بغیر اور کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری روایات کی علمبردار جماعت ہے ، تحریک انصاف نے عوام میں مقبول رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، عمران خان نے خود تمام امیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹ جاری کئے ہیں ، آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں مرکز سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv