تازہ تر ین

علی زیدی کراچی کے مزید 3 تھانوں کو مطلوب، پولیس نے ریکارڈ اکٹھا کر لیا

کراچی: (ویب ڈیسک)تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی پر درج مقدمات کا پولیس نے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا، علی زیدی کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جن میں 3 مزید مقدمات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
علی زیدی کو ابراہیم حیدری پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے، وہ سائٹ اے، سولجر بازار اور فیروز آباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، علی زیدی پر تینوں مقدمات دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہیں، سابق وفاقی وزیر نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ گریجوایشن کے بعد امریکا چلا گیا تھا، 18 سال تک امریکا آتا جاتا رہا ہوں، 10 سال دبئی میں ذاتی کاروبار کرتا رہا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملک واپس آنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑا، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 244 سے منتخب ہوا، پورٹ اینڈ شپنگ کا وفاقی وزیر رہا ہوں، میرے خلاف سیاسی رنجش کی بنا پر مقدمات بنائے گئے، مقدمات میں ضمانت پر ہوں اور تاریخوں پر عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ابراہیم حیدری میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، مدعی مقدمہ سے کوئی لین دین نہیں کیا، پولیس کے مطابق علی زیدی کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv