تازہ تر ین

گھوٹکی : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں ۔
فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی بھی زخمی ہوا ہے جسے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجن کا تعاقب جاری ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv