تازہ تر ین

خریف سیزن کے آغاز میں صوبوں کو 27 فیصد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا، ارسا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان ارسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خریف سیزن کے ابتدائی دنوں میں صوبوں کو 27 فیصد پانی کی شارٹ فال کا سامنا رہے گا، شارٹ فال صوبہ سندھ اور پنجاب کو برداشت کرنا پڑے گا۔
ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مکمل خریف سیزن کے لیے پانی کی دستیابی اور بہاؤ کے تخمینے لگائے گئے، ترجمان کے مطابق خریف سیزن میں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 1 کروڑ 13 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگا۔
خریف سیزن میں آبپاشی کے لیے 7 کروڑ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا، بلوچستان اور کے پی کے لیے 36 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا، پنجاب اور سندھ کو 5 کروڑ 90 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جائے گا۔
ترجمان ارسا کے مطابق خریف سیزن میں دریاؤں میں پانی کی آمد 9 کروڑ 53 لاکھ ایکڑ فٹ ہونے کا امکان ہے، 1 کروڑ 39 لاکھ ایکڑ فٹ لاسز کی نظر ہونے کا خدشہ ہے، 72 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہونے کا امکان ہے۔
سسٹم لاسز کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی، ممبر ارسا خیبرپختونخوا کمیٹی کنوینئر مقرر ہو گئے، کمیٹی پانی چوری اور لاسز کی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv