تازہ تر ین

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں عام انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔
بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی، قرار داد میں 3 رکنی بنچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے مطابق ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان 3 رکنی بنچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور اسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی کابینہ بھی سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv