تازہ تر ین

کیماڑی میں 18افرادکی ہلاکت کا معاملہ ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقےکیماڑی علی محمد گوٹھ میں 18 افرادکی ہلاکت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کرلیں۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم،کیمکل ایگزامنیشن اور وائرولوجی کی مدد سے نکالا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی فیکڑیوں سے نکلنے والی گیس سے لوگ متاثر ہوئے، گیس کے اخراج سے لوگوں کو شدید الرجی، پھیپھڑے اور تولیدی نظام متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ علی محمد گوٹھ میں رواں برس جنوری میں 18 افراد انتقال کر گئے تھے ، محکمہ صحت نے پہلے اموات کی وجہ صرف خسرہ بتائی تھی، انتقال کرنیوالوں میں زیادہ تر 2 سے 4 سال کے بچے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv