تازہ تر ین

بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا: علی محمد خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول آپ کے نانا نے آئین بنایا تھا، بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔
سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو سابق وزیرِ اعظم کو پھانسی پر چڑھایا گیا، آج ہی عمران خان اے ٹی سی میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں کیا دہشت گرد ہو سکتے ہیں؟۔
علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اور اہم دن ہے، آج تاریخ کو درست کرنے کا دن ہے، وزارت داخلہ کہتا ہے یا آپ رہیں گے یا ہم رہیں گے، دل کہتا ہے کہ آئین کے مطابق مضبوط فیصلہ آئے گا، اسی بنچ نے ہماری حکومت کے خلاف فیصلہ کیا، ہم نے کسی جج کی تضحیک نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv