تازہ تر ین

بل گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی آ سکتی ہے، یاسمین راشد

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر ہمارے بل گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھروں میں جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کے حالات واقعی خراب ہیں، آٹے کے حصول کیلئے لوگ خوار ہو رہے ہیں، لوگوں کی تذلیل کیے بغیر ان کی مدد کی جائے۔
سابق صوبائی وزیر صحت نے کہا آج کل جو بحث چل رہی ہے وہ یہ کہ کیا آئین رہے گا یا نہیں؟، رات کو عدالت کھلی اور ہماری حکومت ہٹا دی گئی، آج وہی بنچ ہے وہی لوگ ہیں، نواز شریف گزشتہ 3 سال سے انگلینڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہیں کروں گا، آپ منی ٹریل دے دیں بات ختم ہو جائے گی۔
یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں دو اسمبلیوں کے الیکشن کروائیں، آپ جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں لوگ آجائیں گے، لوگ ووٹ ڈالیں گے اور آپ گھر جائیں گے، نگران حکومت نے بے گناہوں پر ظلم کیا۔
سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا پولیس نے بہیمانہ طریقے سے دہشت اور بربریت کا بازار گرم کیا، ہمیں سہولتیں فراہم کرنے والے کیٹرنگ والوں کو بھی پولیس اٹھا کر لے گئی، جلسے والی دن ہمارے 2800 لوگ رات کو اٹھائے گئے۔
میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، نگران حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے، آپ کا مینڈیٹ 90 روز میں انتخابات کروانا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv