تازہ تر ین

رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہگائی کے وار بھی شروع ہو گئے ہیں، رمضان المبارک کی خاص آئٹم کھجوروں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔
رمضان المبارک بابرکت مہینے کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے، آٹا چینی سبزیاں اور پھل کے ساتھ رمضان کی خاص آئٹم کھجوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، گزشتہ سال 200 روپے کلو ملنے والی کھجوریں اس سال 500 روپے کلو تک مل رہی ہیں، مارکیٹ میں 12 مختلف قسم کی کھجوریں 500 روپے کلو سے 3000 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔
شہری کھجوروں کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان دکھائی دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے، دوسرے ملکوں میں ایسے تہواروں پر چیزیں سستی ہوتی ہیں جبکہ پاکستان میں چیزیوں کی قیمتیں دوگنی ہوجاتی ہیں،رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv