تازہ تر ین

اسرائیل کا شامی شہر حلب کے ائیرپورٹ پر میزائل حملہ

اسرائیل : (ویب ڈیسک) اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان ہوا۔شامی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ رواں ماہ میں دوسری بار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شام کے سب سے بڑے شہر حلب اور اس کے تجارتی مرکز کی طرف میزائل داغے۔
حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv