تازہ تر ین

کراچی میں حب ریلی کراس کا آغاز ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں حب ریلی کراس کا آغاز ہوگیا، 30 کلو میٹر کے مشکل ٹریک پر ڈرائیورز گاڑیاں دوڑائیں گے۔
حب ریلی کراس کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے شرکت کی، حب ریلی کراس میں مجموعی طور پر 78 ڈرائیورز اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔
سب سے پہلے لیڈیز کیٹگری کے مقابلے ہوں گے، دوسرے نمبر پرویٹرنز کیٹگری کے مقابلے ہوں گے اور تیسرے نمبر پر سٹاک کی چاروں کیٹگری کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔
سب سے آخرمیں پری پئیرڈ کیٹگری کے مقابلے ہوں گے، پری پئیرڈ کیٹگری میں پہلےڈی پھر سی اور اس کے بعد بی اور پھر اے کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، سب سے آخرمیں بائیکرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv