تازہ تر ین

گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 9 رکنی مغوی گروپ بازیاب

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے ڈانس گروپ کے 9افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے فیصل آباد سے بلا کر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔
پولیس نے اغواء کاروں کے متعدد سہولت کاروں اور عزیزوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو ڈاکوؤں نے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بازیاب کرائے گئے افراد کا کہنا ہے کہ اغواء کار ان پر تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv