تازہ تر ین

کراچی: سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک

کراچی: (ویب ڈیسک) نارتھ کراچی انڈہ موڑ کےقریب سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا ۔
ایس ایس پی سینٹرل کراچی کے مطابق سکیورٹی گارڈ وقاراحمد ہوٹل پرناشتہ کررہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نےہوٹل میں بیٹھےلوگوں سےلوٹ مارکی، ملزمان نےسکیورٹی گارڈکا بھی موبائل فون چھینا۔
گارڈ نے مزاحمت کی توملزمان نےفائرنگ کردی ، گارڈ کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکوہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
ہلاک ڈاکوکے پاس سےپستول اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں ، پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv