تازہ تر ین

سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی شرعی عدالت نے سود کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کر دیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی، وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں، اپیلوں کی واپسی کے لیے متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں بھی منظور کر لیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv