تازہ تر ین

چیئرمین متروکہ وقف املاک حبیب الرحمان گیلانی اپنے محکمہ کی سرکاری زمین کی حفاظت کرنے میں ناکام

لاہور: (ویب ڈیسک) تحصیل بھیرہ لاری اڈا واقع متروکہ وقف املاک کی کمرشل زمین مالیت پانچ ارب روپے پر قبضہ مافیا قابض ہو گیا
چیئرمین متروکہ وقف املاک اپنی محکمہ کی زمین واگذار کروانے کی بجائے قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے !
سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب مورخہ 29/10/2020 میں 87کینال 10 مرلہ زمین متروکہ واقف کی مالکیت کا فیصلہ دے چکا ہے !
سیٹلمنٹ کمشنر نے ڈی سی سرگودھا اور اینٹی کرپشن کی انکوائری کی روشنی میں فیصلہ دیا!
سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ زمین متروکہ وقف املاک کی مالکیت ہے
متروکہ وقف املاک کے افسران کو حکم دیاُہے کہ زمین پر قبضہ فوری واگذار کروا کر محکمہ اپنی زمین فوری حاصل کرے !
سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک نے پانچ ارب روپے کی زمین کا ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ،
سابق چیئرمین کے حکم پر ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد اور ڈپٹی ایڈمنسٹر سرگودھا نے اس زمین کی واگذاری کا ریفرنس دائر کیا،
سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب اور سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کے احکامات کے باوجود موجودہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی زمین پر قبضہ مافیاز کے خلاف کاروائی کرنے سے تاحال قاصر ہیں
ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے موجودہ چیئرمین زمین پر قابض مافیاز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اس ریفرنس کو دبا کر بیٹھنے ہیں !
چیئرمین متروکہ وقف املاک کو وزیر اعظم ہاوس سے بڑی سفارش پر رام کیا گیا ہے ذرائع
چیئرمین اس ریفرنس پر فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے متلقہ افسران سے مشاورات کرکے زمین واپس لینے کی بجائے قبضہ مافیا کے حوالے کرنے کی پلاننگ میں مصروف ہیں ذرائع !
تفصیل کے مطابق اور روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کو ملنے والے سرکاری کاغذات اور دستاویزات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں متروکہ واقف املاک کی پانچ ارب روپے مالیت کی کمرشل زمین مقامی قبضہ مافیا یوسف وغیرہ اور انکے فرنٹ مین راجہ مجائد بکھر نے قبضہ جما لیا چیئرمین متروکہ وقف املاک کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے قبضہ مافیا ز نے سرکاری زمین ہڑپ کر تے ہوئے تعمیرات شروع کر رکھی ہیں ،سرگودھا کی تحصیل بھیرا میں لاری اڈے کے سامنے متروکہ واقف املاک کی 87کینال 10مرلے کمرشل سرکاری زمین ہے اور اس زمین کی مالکیت کی بابت ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ ، سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب ، ڈی سی سرگودھا ، اینٹی کرپشن سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے اس زمین کی بابت اپنے فیصلوں اور انکوائریز میں اس زمین کو متروکہ وقف املاک کی مالکیتی زمین کے فیصلے دے چکی ہے اور محکمہ متروکہ وقف املاک خود اس زمین کا ریفرنس بھی چیئرمین متروکہ وقف املاک کو دائر کرچکی ہے دستاویز کے مطابق پانچ ارب کی قیمتی ترین زمین کا قبضہ واپس لینے اور جعلی انتقالات خارج کرکے کاروائی زیر التوا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv