تازہ تر ین

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 ڈاکوگرفتار

کراچی : (ویب ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریاض اور عرفان بنگالی کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہوٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اسلحے سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv