تازہ تر ین

لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا: شیخ رشید احمد

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا، مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اس کی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی، جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا، 90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی، 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکا سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv