تازہ تر ین

صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سیاسی سرگرمیوں اور ریلیوں پر صرف ایک روز کیلئے پابندی عائد کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن سے متعلق پہلے ہی پلان اور اعلان کیا گیا تھا
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی ریلی کے اعلان کے بعد لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv