تازہ تر ین

دفعہ 144کانفاذ، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

لاہور : (ویب ڈیسک) صوبائی داارالحکومت لاہور میں دفعہ 144کےنفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ اور الیکشن ریلیوں پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر نے کل ساڑھے 10 بجے کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv