تازہ تر ین

تحریک انصاف کی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت ، رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے ارسلان تاج گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، اس اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ارسلان کو فوری رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا ، کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv