تازہ تر ین

پنجاب میں عام انتخابات ، نواز شریف نے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی۔
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں ، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں ، تمام رہنما مریم نواز کیساتھ انتخابی مہم میں بھرپور شرکت اور تعاون کریں ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv