تازہ تر ین

فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کیلئے ٹانگ پر پلستر باندھ لیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا، روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں لاء ہے، دوسرے طرف لاڈلا ہے، ترازو کے پلڑے برابر کرو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv