تازہ تر ین

ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے: مریم نواز

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
فیصل آباد ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ کو ختم کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv