تازہ تر ین

چودھری پرویز الہٰی کا علی بلال کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دی جائے۔
اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv