تازہ تر ین

چین رواں مالی سال سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر برقرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین مالی سال 23-2022 میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور برقرار ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرفہرست سرمایہ کار رہا جس نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یعنی پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کے قیام سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان میں مزید ایف ڈی آئی آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv