تازہ تر ین

انسداد دہشت گردی پر پاک، امریکا 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے

واشنگٹن :(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک، امریکا 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، مذاکرات میں سرحدی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جاسکے، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک ، امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سکیورٹی اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv