تازہ تر ین

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں، اسلام آباد سمیت پورے ملک میں 131 ضروری ادویات میسر نہیں۔
وزارت صحت نے خط میں درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے، ادویات کی کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv