تازہ تر ین

سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کیساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کیساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق دوران سماعت وکیل کی جانب سے بار بار معزز عدالت کا لفظ استعمال کیا گیا، آئین میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے معزز کا اعزازی لفظ نہیں لکھا گیا، مناسب ہوگا کہ اعلیٰ عدلیہ کیلئے آئین میں استعمال ہونے والی زبان ہی استعمال کی جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ برطانیہ میں اعلیٰ عدلیہ کیساتھ معزز کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اداروں کا نام لیتے ہوئے معزز کہنا درست نہیں، آئین میں قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ کیلئے بھی معزز کا لفظ استعمال نہیں ہوا، معزز کا لفظ ججز کیساتھ استعمال ہوسکتا ہے کسی ادارے کیلئے نہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ سٹیٹ لائف کے ملازم کی پنشن کے کیس میں دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv