تازہ تر ین

یونان میں ٹرین حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان میں مال بردار اور مسافر ٹرین کی ٹکر کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ، حادثے کے بعد 10 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یونان کی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے مہلک ٹرین حادثے کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔
یونانی وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے ، یونانی وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کے دورے میں کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے۔
دارالحکومت ایتھنز میں ٹرین حادثے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو یونان کے شہر لاریسا کےقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جبکہ 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی ، مسافر ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv