تازہ تر ین

لال حویلی عمران خان کے ٹکٹس کی حمایت کرے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو ٹکٹس عمران خان جاری کریں گے لال حویلی انہی کی حمایت کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر رہی ہے، حکومت میری ضمانتوں کی منسوخی کیلئے عدالتوں میں گئی ہے، حکومت کو شرم آنی چاہیے، ہم بزدل نہیں ہیں، ہم عدالت سے بھی پیغام چلائیں گے، جیل سے بھی ٹوئٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال یہ ہے کہ گیس نہیں مل رہی، ڈالر کا ہر گھنٹے بعد نیا ریٹ ہوتا ہے، ملک کے حالات انتہائی ابتر ہیں، کل 2 اہم لوگ ملے ہیں، انتخابات کے حوالے سے اچھے نتائج ملیں گے، نوازشریف اگر ہمت ہے تو پاکستان آؤ اور الیکشن میں حصہ لو، قوم باشعور ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارہ نہیں، چین نے پاکستان کیلئے امداد کا اعلان کیا، لال حویلی سے سلیوٹ کرتا ہوں، الیکشن پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے، آپ نے ویڈیو لیک نہیں ریاست کو بچانا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv