تازہ تر ین

ہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظری بندی چیلنج

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں کی نظر بندی اور گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پارٹی رہنماؤں کی نظربندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے رہنماؤں کو نظربند کر دیا گیا، نظربندیوں کے احکامات غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے نظر بند ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv