تازہ تر ین

پنجاب : الیکشن کمیشن 30اپریل سے 7مئی کے درمیان انتخابات کرانے پر تیار

لاہور : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے30اپریل اور 7مئی کی تاریخیں تجویز کردیں ۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو خط ارسال کردیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے مورخہ 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔
الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا کے جواب کے منتظر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیے گئے خط کی منظوری کے بعد پولنگ کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔
فواد چودھری کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں کی تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
انتخابات کی تاریخوں کی تجویز پر ردعمل میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب، پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی فتح ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا ہے، 14اپریل کو 90 دن کی مدت ختم ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان الیکشن کروائیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا اب صدر مملکت تاریخ منتخب کریں گے کہ کونسی تاریخ بہتر ہے، یہ پاکستان کے آئین کی کامیابی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہوا ہے، سمجھتا ہوں یہ خوش آئند بات ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے، الیکشن کے لئے ہماری تیاری پوری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv