تازہ تر ین

عمران خان کی 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کیلئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کیلئے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد کے کمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کو 15 ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 5، 5 ناموں کی لسٹ دینے کا کہا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکلر میں 8 مارچ سہ پہر 3 بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ دینے کا کہا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv