تازہ تر ین

اڑان کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 5 روپے 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv