تازہ تر ین

چیف جسٹس اور سینئر ترین ججز کو دھمکیاں ناقابل قبول ہے: فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکیاں ناقابل قبول ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر آج غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے، قریب ترین دوست ممالک اس لئے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv