تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی : مصدق ملک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابق حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، ماضی میں بھی مسلم لیگ ( ن ) ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوئی اور اب بھی ہم ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ فی الحال اتحادی حکومت مختلف محاذوں پر لڑ رہی ہے اور حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ روس کے ساتھ کم قیمت پر تیل کے معاہدے کو مارچ کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv