تازہ تر ین

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توانائی بچت پلان سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
بجلی کے لائن لاسز اور بجلی چوری پر بھی وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی چوری میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت ملک میں 5 سو ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، لائن لاسز کا تخمینہ بجلی چوری سے علیحدہ ہے۔
وزیر اعظم نے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی، کابینہ کی جانب سے بھی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی سفارش کی گئی اور سرکاری اوقات کے بعد تجارتی مقاصد کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی۔
ملک میں حالیہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر رپورٹ بھی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی، وزیراعظم نے بجلی کے طویل تعطل پر پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرکے سزا دلوانے کی ہدایت کردی، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے پاور منسٹری جامع پلان تیار کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv