تازہ تر ین

ترک صدر نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں تاخیر کا امکان مسترد کر دیا

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے عندیہ دیا ہے کہ ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے باوجود ان کی حکومت مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی۔
پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے زلزلے کے بعد کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنقید کا جواب 14 مئی یعنی انتخابات کے روز مل جائے گا، یہ قوم 14 مئی کو جو ضروری ہے وہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے خوفناک زلزلوں میں 45,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں انتخابات کے ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ ترک صدر نے زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv