تازہ تر ین

جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئرشپ پر قابض ہوئی، سعید غنی

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئرشپ پر قابض ہونے میں کامیاب رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے، دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا ہے، دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں نہ کوئی ایم این اے منتخب ہوا ہے نہ ایم پی اے، میئرشپ کوئی کیک نہیں ہے جو تشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv