تازہ تر ین

تحریک انصاف کا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ، جلسوں کی تیاریاں شروع

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کو انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی تنظیموں کو امیدوار فائنل کرنے کے ساتھ دونوں صوبوں کے پارلیمانی بورڈز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کر کے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv